پیغام صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت

سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ازراہ شفقت منظوری سےصد سالہ جشن تشکر لجنہ اماء اللہ کے موقع پر لجنہ اماءاللہ بھارت کی یہ websiteجاری کی گئی تھی۔ اب اسے updateکیا جا رہا ہے۔الحمد للہ
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ websiteہمارا علمی معیار بڑھانے اور معرفت الٰہی حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو۔ آمین

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزبر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ بھارت منعقد ہ اکتوبر 2023ء

پیغام سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ بھارت منعقد ہ اکتوبر 2023ء

28واں سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ بھارت

 28واں سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ بھارت منعقدہ مؤرخہ 29.28.27 اکتوبر 2023ء فاستبقوا الخيرات انشاء اللہ سیدنا حضرت امیر المؤمنین خلیفتہ المسح الا مس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی از راہ شفقت منظوری سے لجنہ اما ء اللہ وناصرات الاحمدیہ بھارت کا 28 واں سالانہ اجتماع مؤرخہ 29.28.27 اکتوبر 2023ء بروز جمعہ، … Read more

قرآن پاک کی آیت

کُنۡتُمۡ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَتَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَتُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ ؕ وَلَوۡ اٰمَنَ اَہۡلُ الۡکِتٰبِ لَکَانَ خَیۡرًا لَّہُمۡ ؕ مِنۡہُمُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَاَکۡثَرُہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾

روحانی خزائن

’’اے دانشمند و !تم اس سے تعجب مت کرو کہ خدا تعالیٰ نے اس ضرورت کے وقت میں اور اس گہری تاریکی کے دنوں میں ایک آسمانی روشنی نازل کی اور ایک بندہ کو مصلحت عام کے لئے خاص کر کے بغرض اعلائے کلمہ اسلام واشاعت نور حضرت خیر الا نام اور تائید مسلمانوں کے لئے اور نیز اُن کی اندرونی حالت کے صاف کرنے کے ارادہ سے دنیا میں بھیجا۔ تعجب تو اس بات میں ہوتا کہ وہ خدا جو حامی دین اسلام ہے جس نے وعدہ کیا تھا کہ میں ہمیشہ تعلیم قرآنی کا نگہبان رہوں گا اور اسے سرد اور بے رونق اور بے نو رنہیں ہونے دوں گا ۔ وہ اس تاریکی کو دیکھ کر اور اِن اندرونی اور بیرونی فسادوں پر نظر ڈال کر چپ رہتا اور اپنے اُس وعدہ کو یاد نہ کرتا جس کو اپنے پاک کلام میں مؤکد طور پر بیان کر چکا تھا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ اگر تعجب کی جگہ تھی تو یہ تھی کہ اس پاک رسول کی یہ صاف اور کھلی کھلی پیشگوئی خطا جاتی جس میں فرمایا گیا تھا کہ ہر ایک صدی کے سر پر خدا تعالیٰ ایک ایسے بندہ کو پیدا کرتا رہے گا کہ جو اسکے دین کی تجدید کریگا۔
(روحانی خزائن جلد3صفحہ 6)

ملفوظات

’’اگر کوئی شخص بیعت کر کے یہ خیال کرتا ہے کہ ہم پر احسان کرتا ہے تو یاد رکھے کہ ہم پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ خدا کا اس پر احسان ہے کہ اس نے یہ موقعہ اس کے نصیب کیا۔ سب لوگ ایک ہلاکت کے کنارہ پر پہنچے ہوئے تھے۔ دین کا نام ونشان نہ تھا اور تباہ ہورہے تھے۔ خدا نے ان کی دستگیری کی (کہ یہ سلسلہ قائم کیا ) اب جو اس مائدہ سے محروم رہتا ہے وہ بے نصیب ہے لیکن جو اس کی طرف آوے۔ اسے چاہیے کہ اپنی پوری کوشش کے بعد دعا سے کام لیوے۔ جو شخص اس خیال سے آتا ہے کہ آزمائش کرے کہ فلاں سچا ہے یا جھوٹا وہ ہمیشہ محروم رہتا ہے۔ آدمؑ سے لے کر اس وقت تک کوئی ایسی نظیر نہ پیش کر سکو گے کہ فلاں شخص فلاں نبی کے پاس آزمائش کے لئے آیا اور پھر اسے ایمان نصیب ہوا ہو۔ پس چاہیے کہ خدا کے آگے رووے اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر گریہ وزاری کرے کہ خدا اُ سے حق دکھاوے۔‘‘

پیشگوئی مصلح موعودؓ

20 فروری 1886’’مَیں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اُسی کے موافق جو تُو نے مجھ سے مانگا۔ سو مَیں نے تیری تضرعات کو سُنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے بہ پایۂ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو (جو ہوشیارپور اور لدھیانہ کا سفر ہے) تیرے لئے مبارک کردیا۔ سو قدرت … Read more

پیغام صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت

خلافت احمدیہ سے اپنی وفا اخلاص اور محبت کے رشتے کو مضبوط تر کرتے چلے جائیں۔ اس سے ایسی للہی محبت آپ کے دلوں میں ہو کہ اس کے مقابل پر تمام دوسرے رشتے آپ کو کم تر نظر آنے لگیں۔ یاد رکھیں وہی شاخ پھول پھل سکتی ہے جو درخت کے ساتھ پیوستہ ہو۔ آج آپ کی تمام خوشیاں کامیابیاں اور ترقیات خلافت احمدیہ سے وابستہ کر دی گئی ہیں

Give precedence to faith over the world: Students from Lajna Imaillah India meet Hazrat Khalifatul Masih

Alhakam On Sunday, 8 January 2023, a group of students from Lajna Imaillah India were blessed with the opportunity of meeting Hazrat Mirza Masroor Ahmad, Khalifatul Masih V, may Allah be his Helper, in a virtual mulaqat. After conveying salaam, Hazrat Amirul Momineenaa called upon Ghazala Naeem Sahiba to recite a portion of the Holy Quran, followed by … Read more