Give precedence to faith over the world: Students from Lajna Imaillah India meet Hazrat Khalifatul Masih

Alhakam On Sunday, 8 January 2023, a group of students from Lajna Imaillah India were blessed with the opportunity of meeting Hazrat Mirza Masroor Ahmad, Khalifatul Masih V, may Allah be his Helper, in a virtual mulaqat. After conveying salaam, Hazrat Amirul Momineenaa called upon Ghazala Naeem Sahiba to recite a portion of the Holy Quran, followed by … Read more

پیغام سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ وناصرات الاحمدیہ بھارت 2022ء

پیغام سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ وناصرات الاحمدیہ بھارت 2022ء بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وعلی عبدہ المسیح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ بھارت السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ                    مجھے … Read more

حضور کا پیغام

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح ا لخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ قادیان 2022ء کے موقع پر اختتامی خطاب میں فرمایا:
’’آج لجنہ اماء اللہ کی تنظیم کو بنے ہوئے بھی سو سال ہو گئے ہیں۔ لجنہ کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ جائزہ لیں کہ اس سوسال میں کس حد تک لجنہ نے اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کی ہے اور بیعت کا حق ادا کرنے والا اپنے آپ کو بنایا اور کوشش کی اور کس حد تک اپنے بچوں اور اپنی نسل کو بیعت کا حق ادا کرنے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دعاوی سے جوڑنے والا اور ماننے والا بنایا ہے اگر ہم نے اس کے مطابق اپنی نسلوں کی اٹھان کی ہے تو یقیناً لجنہ اماء اللہ کی ممبرات اللہ تعالیٰ کی شکر گزار بندیاں ہیں۔ پس یہ جائزے آج لینے کی ضرورت ہے اور جہاں کمیاں رہ گئی ہیں وہاں ایک عزم کے ساتھ عہد کریں کہ ہم نے لجنہ کی اگلی صدی میں اس عہد کے ساتھ قدم رکھنا ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو عہد بیعت کا حق ادا کرنے والا بنائیں گی۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین‘‘

ملفوظات

سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:
’’انسان کو چاہئے کہ عورتوں کے دل میں یہ بات جما دےکہ وہ کوئی ایسا کام جو دین کے خلاف ہو کبھی بھی پسند نہیں کر سکتا اور ساتھ ہی وہ ایسا جابر اور ستم شعار نہیں کہ اس کی کسی غلطی پر بھی چشم پوشی نہیں کر سکتا۔ خاوند عورت کے لئے اللہ تعالیٰ کا مظہر ہوتا ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنے سوا کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ پس مرد میں جلالی اور جمالی رنگ دونو موجود ہونے چاہئیں۔ اگر خاوند عورت کو کہے کہ تو اینٹوں کا ڈھیر ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دے تو اس کا حق نہیں ہے کہ اعتراض کرے۔ ایسا ہی قرآن کریم اور حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ مرشد کےساتھ مرید کا تعلق ایسا ہونا چاہئے جیسا عورت کا تعلق مرد سے ہو۔ مرشد کے کسی حکم کا انکار نہ کرے اور اس کی دلیل نہ پوچھے۔‘‘
(ملفوظات جلد 2صفحہ 148ایڈیشن1984ء)

روحانی خزائن

سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:

’’تقویٰ اختیار کرو،دنیا سے اور اس کی زینت سے بہت دل مت لگاؤ، قومی فخر مت کرو۔ کسی عورت سے ٹھٹھا ہنسی مت کرو۔ خاوندوں سے وہ تقاضے نہ کرو جو ان کی حیثیت سے باہر ہیں۔ کوشش کرو کہ تا تم معصوم اور پاک دامن ہونے کی حالت میں قبروں میں داخل ہو۔ خدا کے فرائض نماز زکوٰۃ وغیرہ میں سستی مت کرو۔ اپنے خاوندوں کی دل وجان سے مطیع رہو۔ بہت سا حصہ ان کی عزت کا تمہارے ہاتھ میں ہے۔ سو تم اپنی اس ذمہ داری کوایسی عمدگی سے ادا کرو کہ خدا کے نزدیک صالحات قانتات میں گنی جاؤ۔ اسراف نہ کرو اور خاوندوں کے مالوں کو بیجا طور پر خرچ نہ کرو۔ خیانت نہ کرو۔ چوری نہ کرو۔ گلہ نہ کرو۔ ایک عورت دوسری عورت یا مرد پر بہتان نہ لگاوے۔‘‘

(روحانی خزائن جلد 19کشتی نوح صفحہ81)

Ahmadi girls should be well-educated: Lajna Imaillah India’s amila meets with Hazrat Khalifatul Masih

The national amila of Lajna Imaillah India met with Hazrat Khalifatul Masih Vaa in a virtual mulaqat on 27 November 2021. After conveying his salaam, Hazrat Amirul Momineenaa asked, “Is this the national amila?”, to which Sadr Lajna, Bushra Pasha Sahiba responded in the affirmative. Huzooraa then led everyone in dua (silent prayer). During the mulaqat, all amila members had the opportunity to introduce themselves and … Read more

100 years of Lajna Imaillah

The ladies of the Ahmadiyya Muslim Jamaat continue to develop and flourish under the guidance of Khulafa-e-Ahmadiyyat. In various countries of the West, women led by the suffragettes ran an aggressive campaign to be heard. Contrastingly, women in the Ahmadiyya Muslim Jamaat were gently being told to awaken from their slumber and realise their worth.

Fighting the Shadow Pandemic

According to a report published by the National Center for Injury Prevention and Control and the Centers for Disease Control and Prevention, in the USA, around 10 million people are physically abused by an intimate partner in one year, which equates to 20 people being abused every minute, a large majority of whom are women.